Advertisement

ٹائٹینک سے بھی کئی گنا بڑا مسافر بردار بحری جہاز تیار

دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار بحری جہاز اب تقریباً مکمل ہوچکا ہے جو 5610 مسافروں کو طویل سفر پر لے جاسکتا ہے۔ یہ جہاز اب تیار ہوچکا ہے جو ٹائٹینک سے بھی 5 گنا وسیع اور دنیا کا سب سےبڑا کروز شپ بھی ہے۔

اسے ’آئکن آف دی سیس‘ کا نام دیاگیا ہے جسے کھلے سمندروں میں آزمایا جارہا ہے۔ اس کے بعد اکتوبر میں اسے کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔ جانچ کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد توقع ہے کہ جنوری 2024 میں اس میں عام مسافر سوار ہوسکیں گے۔

250,800 وزنی اور 1200 فٹ طویل کروزشپ کو اب تک سمندروں میں سینکڑوں میل تک ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے انجن، بریک، شور کم کرنے کے نظام، تھرتھراہٹ اور اسٹیرنگ کو ہرطریقے سے جانچا جارہا ہے۔ پوری ٹیم اسے محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اس میں ایک واٹرپارک، پھسلیاں اور سات شاندار سوئمنگ پول بھی موجود ہیں۔

Advertisement

تاہم اسٹاف کی تعداد کچھ زیادہ ہے جو 2350 نفوس پر مشتمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار بحری جہاز بھی ہے۔

اسے فن لینڈ کی ایک کمپنی نے تعمیرکیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version