چڑیا گھر میں سفید ریچھ نے خاتون پر حملہ کردیا

چڑیا گھر میں سفید ریچھ نے خاتون پر حملہ کردیا
جرمنی کے شہر برلن کے چڑیا گھر میں سفید ریچھ نے 32 سالہ خاتون پر حملہ کردیا۔
خاتون نے ریچھ کے کھانے کے وقت پنجرے میں چھلانگ لگادی جس کے بعد پنجرے میں موجود ایک سفید ریچھ نے ان پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔
ریچھ کے حملے کے بعد خاتون شدید زخمی ہوگئیں تاہم چڑیا گھر کی انتظامیہ نے خاتون کو پنجرے سے فوری باہر نکالا۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجرے میں پانچ ریچھ موجود تھے، ایک ریچھ کے حملے میں خاتون کے بازوؤں پر گہرے زخم آئے تھے جبکہ عملے نے تمام ریچھوں کو الجھا کر خاتون کو حملے سے بچا لیا تھا۔
بعد ازاں چڑیا گھر کے اہلکاروں نے خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون کا آپریشن کیا گیا، خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/07/921217/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/07/921217/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

