آفس میں بیہوش ہونے والی خاتون کیساتھ ایسا کیا ہوا کہ صارفین برہم ہوگئے

آفس میں بیہوش ہونے والی خاتون کیساتھ ایسا کیا ہوا کہ صارفین برہم ہوگئے
اکثر اوقات دفاتر میں نوکری کنے والے افراد بیمار ہوتے ہیں لیکن کام کی وجہ سےآرام کرنے سے قاصر ہوتے ہیں، ایسے افراد میں خواتین بھی شمار ہوتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ورکنگ لیڈی نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے متعلق بتایا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
خاتون نے اپنی آزمائش ایک ویب سائٹ پر شیئر کی جو کہ حمل اور پیدائش کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔
اس میں ایک فورم بھی ہے جہاں خواتین اپنی روزمرہ کی پریشانیوں کے بارے میں بات کر سکتی ہیں۔
پوسٹ میں خاتون نے بتایا ہے کہ کام کے دوران بیہوش ہونے کے پر، اس کے باس نے اس کی صحت کی صورتحال پر غیر متوقع ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ اس کی خیریت دریافت کرنے کے بجائے، باس نے اسے “غیر پیشہ ورانہ” ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس پوسٹ پر متعدد صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے کہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک فرد نے لکھا، “میں سمجھ نہیں پایا۔ آپ بیہوش ہونے یا نا بیہوش ہونے کا انتخاب نہیں کر سکتے۔”
ایک اور نے شیئر کیا، “بے ہوش ہونا غیر پیشہ ورانہ رویہ نہیں ہے، اور اگر آپ بیمار تھے اور وہاں کام کرنے کے لیے گئے تھے تو یہ بہت اچھی بات نہیں ہے۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/148221/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/148221/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

