Advertisement

موبائل کا زیادہ استعمال کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو دریا میں پھینک دیا

بھارت میں ایک شخص نے زیادہ موبائل فون استعمال کرنے پر اپنی بیوی کا گلا گھونٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے گاؤں کوپالو میں پیش آیا جہاں سری ناتھ نامی شخص نے اپنی بیوی پوجا کو موبائل کا زیادہ استعمال کرنے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، اسے بیوی کے افیئر ہونے کا بھی شبہ تھا۔

پوجا اور سری ناتھ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام ریلز اور ویڈیوز بنانے کی پوجا کی عادت نے ان کے تعلقات کو کشیدہ کر دیا، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر لڑائیاں ہوتی رہتی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل سے تین دن پہلے بیوی کی جانب سے موبائل فون زیادہ استعمال کرنے پر سری ناتھ اور پوجا کی لڑائی ہوئی تاہم غصے میں آکر شوہر نے بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس نے کہا کہ قتل کرنے کے بعد سری ناتھ نے اپنے سسر شیکھر کے سامنے جرم کا اعتراف کیا، جس کے بعد دونوں نے لاش کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا اور لاش کو موٹر سائیکل پر لے جاکر قریبی دریا میں پھینک دیا۔

Advertisement

پولیس نے بتایا کہ قتل کے چند دن بعد سری ناتھ کو اپنے جرم پر افسوس ہوا اور اس نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کے سسر نے لاش کو ٹھکانے لگانے میں مدد کی۔

واضح رہے کہ سری ناتھ اور سسر شیکھر دونوں فی الحال پولیس کی حراست میں ہیں، واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/155278/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/155278/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version