ریچھ کی شادی میں انٹری؛ کھانے کے میز پر دھاوا بول دیا

امریکا میں ایک ریچھ نے شادی کی تقریب میں گھس کر کھانے کی میز پر دھاوا بول دیا۔
ریاست کولوراڈو کی ایک کاؤنٹی میں حال ہی میں برینڈن مارٹینیز اور کائلین مکروسی مارٹینیز کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں بن بلائے ریچھ نے گھس کر کھانے کی میز پر دھاوا بول دیا۔
دلہن کائلین مارٹینیز نے فیس بک پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شادی کے دن پہلے بارش شروع ہوئی لیکن صرف یہی نہیں بعد میں ایک ریچھ نے تقریب میں گھس کر میٹھے سے سجی میز ہڑپ کرلی۔
نوبہیاتا جوڑے نے بتایا کہ سیکیورٹی نے جلد ہی ریچھ کو تقریب سے نکالا، تاہم اس دوران اس ریچھ نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔
کائلین مارٹینیز نے بتایا کہ ریچھ نے میز پر سامنے ہی رکھے لیمن بار اور کینولیز کھائے اور ان کو کھانے کو نہیں مل سکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/156349/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/156349/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News