Advertisement

سیاحوں کا بل حکومت کو ادا کرنا پڑ گیا

سیاحوں کا بل حکومت کو ادا کرنا پڑ گیا

سیاحوں کا بل حکومت کو ادا کرنا پڑ گیا

البانیہ میں اٹلی سے آئے شہریوں کا بل اطالوی حکومت کو ادا کرنا پڑگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک البانیہ میں اٹلی سے آئے سیاح کھانا کھانے کے بعد بغیر بل ادا کیے ہی روانہ ہوگئے جس کا بل اطالوی حکومت کو ادا کرنا پڑ گیا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی کسٹمر بغیر بل ادا کیے ہی چلا گیا ہوں جب کہ انہوں نے کھانے کی بھی تعریف کی تھی۔

یہ خبر دونوں ممالک کے میڈیا کی زینت بن گئی اور اس قدر بڑھ گئی کہ البانیہ کے وزیر اعظم کو اپنے ملک کے دورے پر موجود اطالوی وزیر اعظم سے اس پر بات کرنا پڑی۔

البانیہ کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اطالوی وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں نہیں ہوں گے جب انہوں نے قانون کی عزت کرتے ہوئے بل کی ادائیگی کردی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جب اطالوی وزیر اعظم سے بات ہوئی تو انہوں نے اپنے سفیر کو بلا کر کہا تھا کہ ’جاؤ اور ان بیوقوفوں کا بل ادا کرو‘ جب کہ اس بات کی تصدیق اٹلی کے سفیر نے بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ البانیہ کے شہر برات میں پیش آیا تھا، جہاں 4 اطالوی سیاحوں نے پہلے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا اور جب بل ادا کرنے کا وقت آیا تو وہ روانہ ہوگئے تھے جب کہ ان کا بل 80 یورو تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/170362/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/170362/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version