Advertisement

دوران پرواز بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے والا پاکستانی ماڈل گرفتار

سڈنی سے کوالا لمپور جانے والی بین الاقوامی پرواز میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر سابق پاکستانی ماڈل محمد عارف کو گرفتار کر لیا گیا۔

محمد عارف نے پرواز میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلا کر جہاز کو واپس سڈنی ائیرپورٹ لوٹنے پر مجبور کیا اور مسافروں اور پرواز کے عملے کو ہراساں کیا۔

سڈنی پہنچتے ہی آسٹریلین پولیس نے 45 سالہ سابق پاکستانی ماڈل محمد عارف علی کو گرفتار کرلیا۔

آسٹریلیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عارف نے دورانِ پرواز دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بیگ میں دھماکہ خیزمواد موجود ہے اور وہ جہاز کو بم سے اُڑا دیں گے جس کے بعد جہاز کو واپس سڈنی لینڈ کروانے کے بعد انہیں جھوٹی افواہ پھیلانے اور مسافروں کو ہراساں کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر سابق ماڈل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مسافروں اور جہاز کے عملے کو ہراساں کرتے اور دھمکیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

ایک ویڈیو میں عارف کو جہاز کے اندر نماز پڑھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو آن بورڈ ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق عارف کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق ماڈل سنگین دماغی مسائل میں مبتلا ہیں ان کی دماغی حالت بلکل ٹھیک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سابق پاکستانی ماڈل محمد عارف ابرار الحق کے مشہور گانے ’پریتو‘ بطور ماڈل کام کر چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/248212/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/248212/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version