Advertisement

پاکستان اور بھارت کے باشندوں کی مل کر آزادی کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل

آزادی

پاکستان اور بھارت کے باشندوں کی مل کر آزادی کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل

ویسے تو پاکستان کا یوم آزادی  14اگست اور بھارت کا یوم آزادی 15 اگست کو ہوتا ہے لیکن ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں  دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک ساتھ جشن آزادی مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یوم آزادی کے موقع پر انگلینڈ میں پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کو متحد ہوتے دکھایا گیا ہے۔

 

یہ اس وقت ہوا جب برطانیہ کی پہلی بالی ووڈ بسکر ‘وش’ نے ایک خاص پرفارمنس دی اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ وش کے سریلی آواز نے بھیڑ کی توجہ حاصل کی لیکن اس بار یہ وش کی گانا نہیں تھا بلکہ پاکستانیون اور بھارتیوں کا ملاپ ثابت ہوا تھا۔

وش نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہیں فلم بارڈر کا گیت ’سندسے آتے ہیں‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے گرد ایک بہت بڑا ہجوم ہے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں لوگوں کو ہندوستان اور پاکستان دونوں کے پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ساتھ گاتے اور دھنوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

اس ویڈیو نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے جس پر ایک انسٹاگرام صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ یوم آزادی مناتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ایک اور شخص نے کہا، “یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔”

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/331357/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/331357/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version