110 سالہ خاتون نے اسکول میں داخلہ لے لیا

شوق کا کوئی مول نہیں اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور یہ بات سعودی عرب کی ایک 110 سالہ دادی نے سچ ثابت کردی۔
سعودی میڈیا کے مطابق البیشہ گورنری سے تعلق رکھنے والی خالہ نوضاء القحطانی کی عمر 110 سال ہے نے اپنی ادھوری تعلیم کو مکمل کرنے کے لیے تعلیم بالغان کے اسکول میں داخلہ لے لیا۔
خالہ نوضاء القحطانی کا کہنا ہے کہ جلد شادی ہونے کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی تھی۔ پھر بچے ہوئے، ان کی ذمہ داریاں نبھاتے نبھاتے ایک عمر لگ گئی لیکن ہر وقت تعلیم مکمل نہ کرپانے کا ملال رہتا تھا۔
110 سالہ دادی نے کہا کہ میں اس موقع کی تلاش میں تھی کہ کب مجھے اس عمر میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔ حکومت نے تعلیم بالغان کا سلسلہ شروع کیا تو جیسے میرے من کی مراد بر آئی۔
Advertisementالوالدة نوضاء القحطاني من هجرة الرهوة بالأمواه ؛ لم يمنعها عمرها 110 سنة من الالتحاق بالحملة الصيفية للتوعية ومحو الأمية بالأمواه بـ #تعليم_بيشة .
جهود متفانية كان نتاجها مثمرًا ؛ حيث عبَّرت عن ذلك بمشاعر الرضا والامتنان لدولتنا المعطاءة ، ولقادتها حفظهم الله . pic.twitter.com/AJb2XhOoWj— إدارة تعليم بيشة (@MOE_BIA) August 1, 2023
خالہ نوضاء القحطانی اب اسکول میں دنیاوی تعلیم ہی نہیں بلکہ دینی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں اور وہ بے حد خوش ہیں کہ انھیں اس عمر میں سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
ان کے اہل خانہ نے بھی اس پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اسکول منتظمین بھی خالہ نوضاء القحطانی کی کارکردگی سے کافی متاثر ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/375850/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/375850/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

