Advertisement

عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنا اب ہوا ممکن

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن کے محققین نے انسانوں میں عمر بڑھنے کے عمل سست کرنے کو ممکن بتایا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کیلشیم کی سگنلنگ کے دوران کچھ مدافعتی خلیوں میں مائٹوکونڈریا کی خرابی دائمی سوزش میں کردار ادا کرتی ہے جو کہ تیزی سے بڑھتی عمر سے منسلک ہے۔

مائٹوکونڈریا تمام خلیوں کے پاور پلانٹس ہوتے ہیں جو کہ بنیادی طور پر کیلشیم سگنلز پر انحصار کرتے ہیں۔

اگرچہ کیلشیم کا تعلق اکثر مضبوط دانتوں اور ہڈیوں سے ہوتا ہے لیکن یہ خون کے جمنے، پٹھوں کے سکڑاؤ اور دھڑکنوں اور اعصابی سرگرمیوں کو منظم رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

محققین کی ٹیم نے یہ دریافت کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مدافعتی خلیوں کے مائٹوکونڈریا کیلشیم حاصل کرنے اور اسے استعمال کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں جو کہ مسلسل سوزش کا باعث بنتا ہے اور عمر سے متعلق صحت کے متعدد مسائل کا ذمہ دار ہے۔

محققین کے مطابق ان مائٹوکونڈریا میں کیلشیم کے جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کردیا جائے تو سوزش اور اس کے منفی اثرات کو روکا جاسکتا ہے جس سے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/419963/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/419963/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version