Advertisement

ہوم ورک مکمل نہ کرنے کی وجہ سے طالبعلم اغوا

ہوم ورک مکمل نہ کرنے کی وجہ سے طالبعلم اغوا

بھارت میں ایک طالب علم نے اپنے نامکمل ہوم ورک کی سزا سے بچنے کے لیے  خود کے ہی اغوا ہونے کا ڈرامہ رچالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر بلاس پور سے تعلق رکھنے والے آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ دو نقاب پوش نوجوان مبینہ طور پر اس کے پاس آئے اور اسے ایسی چیز سونگھائی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔

بچے نے بتایا کہ پھر اغوا کار اسے موٹر سائیکل پر زبردستی لے گئے تاہم بچے نے دعویٰ کیا کہ اسے اچانک اس وقت ہوش آیا جب موٹر سائیکل ٹریفک جام میں پھنسی تھی۔

اس کا کہنا تھا کہ وہ مبینہ اغوا کاروں کی گرفت سے خود کو چھڑانے میں کامیاب ہو گیا اور فرار ہو گیا۔

بچے کے دعوے سے گھبرا کر بچے کے اہلِ خانہ نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جبکہ حکام نے تفتیش شروع کی۔

Advertisement

پولیس نے کارروائی کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو انہیں معلوم ہوا کہ بچہ جھوٹ بول رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کرنے پر آٹھویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ادھورے اسکول کے کام پر ٹیچر سے مار کھانے سے بچنے کے لیے جھوٹی کہانی تیار کرنے کا اعتراف کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/639993/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/639993/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version