Advertisement

چینی مٹی سے بنے قدیم پائپ لائنز دریافت

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے چین میں ایک قدیم بستی میں چینی مٹی (ceramic) سے بنے ​​پانی کے پائپوں اور نکاسی آب کے گڑھوں کا ایک پیچیدہ نیٹ ورک دریافت کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دریافت neolithic زمانے سے تعلق رکھتی ہے اور حیرت کا ثبوت دیتی ہے کہ اس وقت کے لوگ کسی مرکزی ریاستی اتھارٹی کی ضرورت کے بغیر انجینئرنگ کے اہم کارنامے انجام دینے کے قابل تھے۔

چینی مٹی سے بنا بنیادی ڈھانچہ جو ملک میں آثار قدیمہ کی Pingliangtai سائٹ کی دیواروں کے مقام پر پایا گیا جو تقریباً 4,000 سال قبل لانگشن دور میں بنایا گیا۔

یو سی ایل کے ڈاکٹر ییجی ژوانگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس سیرامک ​​پانی کے پائپ نیٹ ورک کی دریافت قابل ذکر ہے کیونکہ پنگلیانگٹائی کے لوگ پتھر کے زمانے کے اوزاروں کے ساتھ پانی کے انتظام کے اس جدید نظام کو بنانے اور برقرار رکھنے کے قابل تھے اور اس نظام کو کمیونٹی کی وسیع منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی ایک اہم سطح کی ضرورت ہوگی۔

سیرامک ​​کے پانی کے قدیم پائپ چین میں اب تک دریافت ہونے والا سب سے قدیم مکمل نکاسی کا نظام سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

انفرادی حصوں کو آپس میں جوڑ کر بنائے گئے پانی کے پائپ سڑکوں اور دیواروں میں موجود تھے جو بارش کے پانی کو ہٹانے کا کام بھی کرتے تھے جو کہ نیو لیتھک سائٹ پر مرکزی منصوبہ بندی کی اعلیٰ سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/827826/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/827826/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version