Advertisement

سابق بوائے فرینڈ کو آن لائن کھانا بھجوانا لڑکی کو مہنگا پڑگیا

سابق بوائے فرینڈ کو بار بار کھانا بجھوانے کا آن لائن آرڈر کرکے پیسے بھی بوائے فرینڈ سے لینے کا کہنے والی لڑکی کو ڈیلیوری کمپنی کی جانب سے دیا گیا جواب انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی فوڈ ڈیلیوری کمپنی ’زوماٹو‘ کی جانب سے ایک لڑکی کو اپنی ٹوئٹ میں درخواست کی گئی کہ وہ بار بار اپنے سابق بوائے فرینڈ کو کھانا بھیجنے کا آرڈر نہ کرے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق زوماٹو نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں خاتون کا پہلا نام لکھ کر پوسٹ کی کہ وہ آئندہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کو کھانا بھیجنے کا آرڈر نہ کرے۔

کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں خاتون کا نام لکھنے سمیت اس کے شہر کا نام بھی لکھا گیا۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال کی رہنے والی انکتا آئندہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کو کھانا بھیجنے کا آرڈر نہ کریں، کیوں کہ وہ کھانا ڈیلیور ہونے کے بعد اس کے پیسے دینے سے انکار کردیتے ہیں۔

Advertisement

کمپنی نے پوسٹ میں لکھا کہ انکتا کے سابق بوائے فرینڈ نے تیسری بار کھانا ملنے کے بعد پیسے دینے سے انکار کیا ہے اور اب انکتا اسے کھانا بھجوانے کا آرڈر نہ کریں۔

کمپنی کی مذکورہ پوسٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹ کیے جب کہ اسے کئی افراد نے ری ٹوئٹ اور دوبارہ شیئر بھی کیا۔

لوگوں نے پوسٹ پر مزاحیہ کمنٹس کرنے سمیت میمز بھی شیئر کیں اور بعض خواتین نے انکتا نامی لڑکی کی تعریفیں کرتے ہوئے اسے آرڈرز دیے جانے کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے بھی کہا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/833598/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/08/833598/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version