Advertisement

امریکی ریاست مسیسپی کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ قابوکرلیا گیا

امریکی ریاست مسیسپی کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ قابوکرلیا گیا ہے جسے چار افراد نے پوری رات کی تگ ودو کے بعد گرفتار کیا ہے۔ اس کوشش میں مگرمچھ مارا گیا ہے۔

اس مگرمچھ کا وزن 364 کلوگرام اور لمبائی 14 فٹ تین انچ ہے جو اس سے قبل پکڑے گئے مگرمچھ سے دو انچ زیادہ بڑا ہے۔

اس کی تصدیق ریاست کی محکمہ وائلڈ لائف، فشریز اور پارکس نے کی ہے۔

ڈونلڈ ووڈز، وِل تھامس، جوئے کلارک اور ٹینر وائٹ نامی مہم جو شکاریوں نے نر مگرمچھ مارا ہے۔

یہ مگرمچھ سن فلاورنامی چھوٹے دریا سے پکڑا گیا ہے۔ اسے پکڑنے کے بعد مردہ مگر مچھ کو فورک لفٹر سےاٹھایا گیا تھا۔

Advertisement

ایک شکاری، ڈونلڈ ووڈز نے بتایا کہ رات کے نو بجے یہ مگرمچھ نظر آیا تھا جسے شکار کرنے کا ارادہ کیا گیا۔

سات گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد اسے مارا گیا۔ اس دوران پکڑنے کے جو جال ڈالے گئے تھے وہ خونخوار مگرمچھ نے کئی مرتبہ توڑڈالے تھے۔

واضح رہے کہ یہ علاقہ مگرمچھوں کی مشہور شکارگاہ بھی ہے جہاں امریکہ بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ ہر سال یہاں اگست میں شکار کا دور شروع ہوتا ہے جو 4 ستمبر کو ختم ہوجاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/233618/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/233618/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version