چلتی ٹرین میں ہونے والے فیشن شو کی ویڈیو وائرل

چلتی ٹرین میں ہونے والے فیشن شو کی ویڈیو وائرل
فیشن شو، ایک ایسی نمائش جسے لوگ آرام سے پرسکون ہو کر بیٹھ کر دیکھتے ہیں جبکہ تمام ماڈلز ڈیزائنر کے نت نئے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو باری باری پہن کر آتے ہیں اور سب کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
حال ہی میں بھارت کے شہر ناگپور سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا ہے اور ایک فیشن شو کے اصل معنی ہی بدل دیئے ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چلتی ٹرین میں فیشن شو کا انعقاد کروایا گیا ہے اور ٹرین میں سوار مسافر اسے دیکھ کر تھوڑا پریشان بھی نظر آئے۔
میٹرو مسافروں سے بھری ہوئی تھی کیونکہ یہ ویک اینڈ کا موقع تھا تاہم شو کے شرکاء کی طرف سے پہنے گئے ملبوسات مختلف فیشن اداروں کے ابھرتے ہوئے نوجوانوں نے ڈیزائن کیے تھے اور اس فیشن شو کا منفرد پہلو 2 سال سے لے کر 50 سال تک کے لوگوں کی شرکت تھی۔
اس انوکھے فیشن شو کا انعقاد 28 اگست بروز اتوار موونگ کے اندر کیا گیا تھا اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ناگپور میٹرو ‘سیلیبریشن آن وہیل’ کے نام سے ایک اسکیم چلاتی ہے، جس کے تحت وہ مختلف تنظیموں، گروپوں اور افراد کو فیس کے عوض جشن یا اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
شو کا انعقاد مختلف گروپس کی جانب سے کیا گیا جس میں مختلف افراد نے شرکت کی جبکہ کیٹ واک کا مقام، جو چلتی میٹرو ٹرین تھی، نے مسافروں کو دنگ کر دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/274012/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/274012/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News