دلہن کے ایل ای ڈی لائٹس والے لہنگے کی ویڈیو وائرل

دلہن کے ایل ای ڈی لائٹس والے لہنگے کی ویڈیو وائرل
شادی کے دن کو خاص بنانے کے بے شمار طریقے ہیں، اور پاکستان سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے دلہن کے لباس کے تصور کو بالکل ہی بدل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دلہن کے لہنگے پر مختلف رنگوں میں ایل ای ڈی لائٹس چمکتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔
یہ ویڈیو خود دلہن نے، جس کا نام ریحاب خان ہے، نے شیئر کی ہے اور اس انوکھے لہنگے کے متعلق بھی بتایا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
دلہن نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “میرے لباس کو میرے سوپر ڈوپر شوہر نے ڈیزائن کیا تھا جو ہمیشہ چاہتا تھا کہ اس کی دلہن اپنے کے بڑے دن پر روشنیوں سے چمکے مجھے کہا گیا تھا کہ لوگ تمہارا مذاق اڑائیں گے لیکن میں نے اسے فخر سے پہنا، جیسا کہ میں جانتی ہوں کہ کسی آدمی نے ان کی دلہن کے لیے اس قسم کی کوشش نہیں کی۔”
جیسے ہی یہ کلپ انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا ، سوشل میڈیا صارفین نے دولہے کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی تعریف کی جبکہ کچھ نے اس پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/534315/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/534315/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News