Advertisement

جہاز میں سفر کرتے وقت بچے کیوں روتے ہیں؟

جہاز کا سفر کس کو پسند نہیں ہوتا، ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ وہ کم از کم ایک بار جہاز کا سفر ضرور کرے کیونکہ اس کا سفر ٹرین، بس اور دیگر گاڑیوں سے کافی مختلف ہوتا ہے۔

بیشتر افراد نے جہاز کا سفر کیا بھی ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ جہاز میں سفر کرتے وقت بچے کیوں روتے ہیں؟

دراصل سفر کے دوران اکثر بچے نئے ماحول سے ڈرتے ہیں، بے چین ہوتے ہیں اور فضائی سفر کی وجہ سے کان کی تکلیف کا سامنا کرتے ہیں۔

اس کیفیت کا اظہار بچے روتے ہوئے کرتے ہیں۔

والدین رونے والے چھوٹے بچوں کے ساتھ فضائی سفر پُرسکون بنانے کیلئے ان بہترین تجاویز کو اپنائیں۔

Advertisement

ائرپورٹ پر جلدی پہنچیں

ائرپورٹ پر جلدی پہنچنا بچوں اور والدین دونوں کے لیے پرواز سے پہلے کے اسٹریس کو کم کرنے میں اہم ہے۔

یہ نقطہ نظر ایک پرسکون ماحول پیدا کرتا ہے، جس سے والدین اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ آسانی سے چیک ان کرسکتے ہیں۔

بچوں کے کھلونے

بچوں کی پسندیدہ اشیاء جو انہیں آرام اور تفریح فراہم کر سکتی ہیں، انہیں لازمی ساتھ رکھیں۔

والدین کو چاہیے کہ ایک کھلونا، ایک آرام دہ کمبل لازمی ساتھ رکھیں کیونکہ یہ بچے کو گھر جیسا احساس دلائیں گے۔

Advertisement

بچوں کی پسندیدہ غذا

اپنے بچوں کے پسندیدہ اسنیکس ساتھ رکھیں تاکہ ان کی توجہ ہٹائی جاسکے اور وہ پرواز کے دوران تنگ بھی نہ کریں۔

لینڈنگ کے وقت بچوں کو مصروف رکھیں

جہاز اترنے کا مرحلہ اکثر بچوں کے لیے ایک ڈرانے والا اور اسٹریس کا لمحہ ہوسکتا ہے۔

لینڈنگ کے دوران بچوں کو کھانا کھلانا بہترین ہے، کیونکہ ”نگلنے“ سے کان کا دباؤ کم ہوجاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/708978/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/708978/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version