Advertisement

ہارر فلمیں دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر

ہارر فلمیں دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر

ہارر فلمیں دیکھنے والے افراد کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہارر فلمیں دیکھنا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ہارر فلمیں دیکھتے ہوئے ہمارا دماغ تناؤ میں کمی لانے کے لیے طاقتور کیمیکلز خارج کرتا ہے، اینڈروفنز اور ڈوپامائن جیسے کیمیکلز تناؤ میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ خوشی کا احساس بڑھاتے ہیں، جس سے تکلیف برداشت کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ خوف یا تجسس کے حوالے سے جسم ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تناؤ بڑھانے والے ہارمونز بنانے کا عمل تیز کرتا ہے جس سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ دماغ بھی کیمیکلز خارج کرتا ہے تاکہ جسم بہت زیادہ تناؤ کا شکار نہ ہو جس سے فلم کے اختتام پر خوشی اور جوش کا احساس ہوتا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہارر فلموں سے لوگ محفوظ طریقے سے اپنے خوف کو جانچ سکتے ہیں کیونکہ فلموں میں خوف کا احساس بڑھانے والے عناصر حقیقی زندگی کے مقابلے میں زیادہ سادہ ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق اس طرح ہمیں حقیقی زندگی میں منفی جذبات پر قابو پانے اور خوف یا تناؤ کے خلاف مزاحمت میں مدد ملتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/10/108643/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/10/108643/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version