سائنسدانوں نے بلیوں کے حوالے سے حیران کُن انکشاف کردیا

سائنسدانوں نے بلیوں کے حوالے سے حیران کُن انکشاف کردیا
سائنسدانوں نے بلیوں کے حوالے سے حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بلیوں سمیت 125 اقسام کے جاندار الٹرا وائلٹ روشنی میں جگمگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ ممالیہ جانداروں میں موجود اس صلاحیت کا کوئی حیاتیاتی کردار ہوتا ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راتوں کو جاگنے والے جانداروں میں یہ صلاحیت زیادہ عام ہوتی ہے اور ان کے جسم سے پھوٹنے والی روشنی بھی زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے مگر ممکنہ طور پر اس سے جانداروں کو اپنے ہم جنسوں سے رابطے میں مدد ملتی ہے۔
سائنسدانوں نے 1911 میں سب سے پہلے دریافت کیا تھا کہ انسان اور خرگوش الٹرا وائلٹ شعاعوں میں اپنے جسم سے روشنی خارج کرتے ہیں۔
اس نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے منجمد اور محفوظ ممالیہ جانداروں کے اجسام کا جائزہ لیا تھا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ 47 اقسام کے جانداروں کی جلد سے یہ روشنی پھوٹتی ہے خاص طور پر منہ اور پیروں سے جبکہ 68 کے پنجے جگمگاتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/10/183857/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/10/183857/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News