دنیا کی سب سے بڑی پیاز جس کا وزن 8 کلو سے بھی زیادہ ہے

دنیا کی سب سے بڑی پیاز جس کا وزن 8 کلو سے بھی زیادہ ہے
گرنسی سے تعلق رکھنے والے گیرتھ گرفن نامی شخص نے دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی پیاز اگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق، گیرن گرفن نے15 ستمبر کو نارتھ یارکشائر میں ہیروگیٹ آٹم فلاور شو میں دنیا کی سب سے بھاری پیاز پیش کی جس کا وزن 8.97 کلوگرام تھا۔
اپنی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، گریفن نے کہا کہ وہ پیازکی کاشت کاری کے لئے اپنے والد سے متاثر ہوئے اور اپنے شوق کو زیادہ سنجیدگی سے لیا۔
انہوں نے مزید کہا وہ دنیا کی سب سے بڑی پیاز اگانے کے لیے بہت خوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے کئی سالوں تک دیوہیکل پیاز اگائی لیکن ان کی سب سے بڑی پیاز کا وزن 7 پونڈ 12 اوز تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/10/805389/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/10/805389/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

