عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے 104 سالہ خاتون کا انوکھا کارنامہ

عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے 104 سالہ خاتون کا انوکھا کارنامہ
انسان اگر زندہ دل ہو تو پھر اس کی عمر چاہے جتنی بھی ہو وہ کچھ معنی نہیں رکھتی ہے اور 104 سالہ خاتون نے اسے ثابت بھی کیا ہے۔
حال ہی میں 104 سالہ خاتون نے اسکائی ڈائیونگ کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی اور ان کے اس کارنامے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس نے لوگوں کو حیران کر دیا۔
ویڈیو میں خاتون کو اپنے انسٹرکٹر کے ساتھ پیراشوٹ پر آسمان سے اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بعد ارد گرد موجود لوگ انہیں خوب سراہتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ویڈیو کا اختتام ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے جو خاتون سے پوچھ رہا ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہی ہیں۔ جس پر خاتون جواب دیتی ہیں، “ٹھیک ہے۔”
اسکائی ڈائیو شکاگو، وہ ایجنسی جس نے خاتون کو یہ کارنامہ انجام دینے میں مدد کی تھی تاہم اس ویڈیو پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں اس کارنامے کو سرانجام دینے کے لئے شاباشی دی ہے۔
دوسری جانب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا 104 سالہ خاتون ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں یا نہیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/10/998402/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/10/998402/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News