Advertisement

ایک لاکھ ڈالر کی لاٹری دوبار جیتنے والے شخص نے کیا بڑا اعلان

ایک لاکھ ڈالر کی لاٹری دوبار جیتنے والے شخص نے کیا بڑا اعلان

ایک لاکھ ڈالر کی لاٹری دوبار جیتنے والے شخص نے کیا بڑا اعلان

 ایک ایک لاکھ ڈالر کی لاٹری دو مرتبہ جیتنے کے بعد امریکی شخص نے نصف انعامی رقم اپنے بھائی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایثار وقربانی کی ایک بہت بڑی مثال امریکا سے آئی ہے جہاں نارتھ کیرولینا کے ایک باشندے نے کلرک کی غلطی سے پاور بال لاٹری کے اندر ایک ہی دفعہ میں دو لاٹری جیت لی اور ان میں سے ہر ایک لاٹری ایک لاکھ ڈالر کی تھی یعنی اس نے سب سے پہلے دوکروڑ اٹھاسی لاکھ کے برابر رقم جیتی اس کے بعد مزید دوکروڑ اٹھاسی لاکھ کے برابر رقم ملی اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک لاکھ ڈالر اپنے پاس رکھے گا اور ایک لاکھ ڈالر اپنے بھائی کو عطیہ کر دے گا۔

لاٹری جیتنے والے ٹیموتھی ایمرک نے بتایا کہ انہوں نے امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے اندر ایجوکیشنل لاٹری لی تھی جس کی رقم تعلیم اور بچوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جاتی ہے واضح رہے کہ ٹیموتھی ایمرک نے 13 دسمبر کو یہ ٹکٹ خریدا تھا اور لاٹری کے ٹکٹ دینے والے کلرک نے دو یکساں نمبر دو ٹکٹ پر چھاپ کر انہیں دے دیئے وہ انہوں نے خاموشی سے رکھ لیے۔

جب لاٹری نکلی اور لاٹری کا اعلان ہوا تو یہی نمبر ایک لاکھ ڈالرکا مستحق ٹھہرااور یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس دو ٹکٹ ہونے کی وجہ سے وہ مزید ایک لاکھ ڈالر کا مالک بن گیا۔

Advertisement

 ایمرک نے بتایا کہ ایک لاکھ ڈالر کا تحفہ اس کے لیے کافی ہےجبکہ ایک لاکھ ڈالر وہ اپنے بھائی کو دیں گے کیونکہ اپنے بھائی سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کے بھائی نے ہمیشہ زندگی کے ہر مشکل وقت میں ان کی غیر معمولی مدد کی ہے یہاں تک کہ وہ اس لاکھ ڈالر سے بھی ان کا احسان نہیں اتار سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version