Advertisement

مسافر کا ہوائی جہاز کا دروازہ کھول کر ونگ پر چہل قدمی کا انوکھا واقعہ

ہوائی جہاز

مسافر کا ہوائی جہاز کا دروازہ کھول کر ونگ پر چہل قدمی کا انوکھا واقعہ

میکسیکو سے ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے کو ملا ہے جہاں ایک شخص کو ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول کر اس کے پر پر چہل قدمی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو سٹی سے گوئٹے مالا جانے والی پرواز کو ایک غیر معمولی موڑ کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مسافر، طویل تاخیر اور گھٹن کے حالات سے مایوس ہو کر، ہنگامی دروازہ کھول کر ونگ پر چلنے لگا تھا۔

ایرومیکسیکو کی پرواز، جو صبح 8:30 بجے روانہ ہونے والی تھی، تکنیکی مسائل کی وجہ سے تین گھنٹے کے لیے ٹرمک پر گراؤنڈ کر دی گئی۔ ایئر کنڈیشنگ یا پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر مسافروں میں غصہ بھڑک اٹھا۔

اس صورتحال میں ایک نامعلوم مسافر نے معاملات اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے ہنگامی دروازہ کھولا اور ونگ پر چلنے لگا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

واقعے سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسافر کے اس اقدام کے بعد جہاز کی تبدیلی ضروری ہو گئی تھی لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ شخص ابھی بھی حراست میں ہے، یا اسے کن الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version