Advertisement

لڑکی کا روپ دھار کر لڑکا اپنی محبوبہ کی جگہ امتحان دینے پہنچ گیا

امتحان

لڑکی کا روپ دھار کر لڑکا اپنی محبوبہ کی جگہ امتحان دینے پہنچ گیا

یہ تو سب ہی نے سنا ہوگا کہ محبت میں لوگ اندھے ہوجاتے ہیں یا پاگل ہوجاتے ہیں یا کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں لیکن ایک واقعے نے سب کو حیران کردیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کے ایک شہر میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی کا روپ دھارے ایک لڑکا اپنی محبوبہ کی جگہ امتحان دینے پہنچ گیا۔

7 جنوری کو، بابا فرید یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے کوٹکپورہ کے ڈی اے وی پبلک اسکول میں ہیلتھ ورکرز کا امتحان لیا گیا جس دوران فاضلکا سے تعلق رکھنے والے انگریز سنگھ نے اپنی گرل فرینڈ پرمجیت کور کا روپ دھار کر امتحان دینے کا فیصلہ کیا۔

اس مقصد کے لئے لڑکے نے خواتین کا سوٹ پہنا جس کے ساتھ بندی، لپ اسٹک اور سرخ چوڑیاں بھی پہنی تھیں۔ مزید یہ کہ اس نے اپنی محبوبہ کی جانب سے امتحان میں شرکت کے لیے جعلی ووٹر اور شناختی دستاویزات کا استعمال بھی کیا۔

افسوس انگریز سنگھ کی یہ چال کامیاب نہیں ہوسکی اور تصدیق کے عمل کے دوران اس کے فنگر پرنٹس میچ نہ ہونے کی صورت میں سیکیورٹی افسران نے  فوری طور پر اس عمل کی شکایت درج کروائی۔

Advertisement

اس شخص کو پکڑنے کے بعد اس کے خلاف شکایت درج کرائی گئی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ پرمجیت سنگھ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

پولس کے مطابق انگریز سنگھ نے اپنی پوری کوشش کی، فرضی ووٹر اور آدھار کارڈ کا استعمال کرکے ثابت کیا کہ وہ پرمجیت کور ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version