دولہا اور دولہن شادی کا فوٹو شوٹ کروانے پولیس تھانے پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اکثر شادی کی تقریب سے ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوہی ہے جس میں جوڑے کو پولیس تھانے کے اندر فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس جوڑے کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے جس نے اپنا شادی کا فوٹو شوٹ پولیس تھانے میں کروا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
اس حوالے سے دُلہا عبدالصمد نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی خوبصورت عمارت دیکھ کر ایس ایچ او سے فوٹو شوٹ کی اجازت مانگی، انہوں نے اجازت دی اور پھر فوٹو شوٹ کے لیے ہمارا استقبال کیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانے کی خوبصورتی دیکھ کر فوٹو شوٹ کی اجازت طلب کی گئی تھی، جوڑے کے اصرار پر تھانے میں فوٹو شوٹ کی اجازت دے دی گئی۔
اس جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News