Advertisement

پولینڈ کی ایک خاتون نے طویل وقت تک برف میں رہنے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

پولینڈ کی ایک خاتون نے طویل وقت تک برف میں رہنے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

پولینڈ کی ایک خاتون نے طویل وقت تک برف میں رہنے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو کچھ الگ اور منفرد کام کرنا چاہتے ہیں جسے پہلے کبھی نہیں کیا گیا تاکہ ان نام کو ایک پہچان مل جائے، اسی طرح کی سوچ حامل ایک خاتون نے برف میں سب سے طویل وقت گزرنے کا فیصلہ کیا۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ کیٹارزینا جیکوبوسکا نے گنیز بک آف ورلڈ میں اپنا نام درج کرانے کے لیے اپنی گردن تک برف سے بھرے ڈبے میں 3 گھنٹے، 6 منٹ اور 45 سیکنڈ  تک وقت گزارا، اور اس طرح انہوں نے باضابطہ طور پر ایک خاتون کی حیثیت سے برف میں  طویل ترین وقت تک رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

واضح رہے اس سے پہلے مردحضرات میں یہ ریکارڈ پولینڈ سے ہی تعلق رکھنے والے کرزیزٹوف گاجیوسکی نے قائم کیا تھا اور انہوں نے 3 گھنٹے، 11 منٹ اور 27 سیکنڈز تک اپنے جسم کو برف سے ڈھانپ کر رکھاتھا۔

جیکوبوسکا نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ مجھے یقین ہے بطور خواتین ہمارے پاس بڑی طاقت ہے  اور میں یہ دکھانا چاہتی ہوں کہ اگر ہم کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہم یہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version