Advertisement

پاکستانی شخص کا تھری ڈی پرنٹر نوزل ​​سے جلیبیاں تیار کرنے کا انوکھا انداز وائرل

تھری ڈی پرنٹر

پاکستانی شخص کا تھری ڈی پرنٹر نوزل ​​سے جلیبیاں تیار کرنے کا انوکھا انداز وائرل

فوڈ بلاگرز کی وجہ سے بہت سے عجیب و غریب کھانے کے تجربات سامنے آنے لگے ہیں اور بہت سے اسٹریٹ وینڈرز ایسے ہیں، جو فوڈ فیوژن متعارف کرانے کے لیے وائرل ہو گئے ہیں جس کے متعلق کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔

اس بار پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے جلیبیاں تیار کرنے کا جدید طریقہ دکھا کر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

ٹیکنالوجی کو روایت کے ساتھ جوڑتے ہوئے فیصل آباد شہر میں مٹھائی کی دکان چلانے والے شخص نے تھری ڈی پرنٹر نوزل ​​کے ذریعے جلیبیاں بنانے کا طریقہ ایجاد کیا ہے۔

وائرل ویڈیو کا آغاز ایک مٹھائی کی دکان کے باہر سے ہوتا ہے جس میں ایک آدمی کو جلیبیاں بنانے کے لیے تھری ڈی پرنٹر کی نوزل ​​کو استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آرین بھارت نامی صارف نے X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک ویڈیو ڈراپ کی، جس میں کیپشن لکھا کہ، “کس نے سوچا کہ 3D پرنٹر کی نوزل ​​جلیبیاں بنانے کے لیے ایک اچھا خیال ہو گا۔”

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے بہت سے بھارتی صارفین نے اس عمل سے دنگ رہ گئے۔ اس نئی ایجاد کو “روبوٹک جلیبی” کا نام دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version