مگرمچھ کے پیٹ سے ملنے والی عجیب و غریب چیز نے سب کو حیران کردیا

مگرمچھ کے پیٹ سے ملنے والی عجیب و غریب چیز نے سب کو حیران کردیا
جب لوگ چڑیا گھر کا دورہ کرتے ہیں تو اکثر دیکھا جاتا ہے کہ وہ تفریح کے لیے پنجرے میں بند جانوروں کی طرف کھانا پھینکتے ہیں۔
اوماہا، نیبراسکا کے ہنری ڈورلی چڑیا گھر اور ایکویریم سے ایک عجیب و غریب واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔
اس حوالے سے چڑیا گھر کے حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے 36 سالہ مگرمچھ تھیبوڈاکس کی معمول کی جانچ کے دوران اس کے پیٹ سے غیر معمولی چیزیں نکالی گئیں ہیں۔
انہیں مگرمچھ کے پیٹ سے کل 70 سکے نکالے ہیں جنہیں وہ نگل لیا تھا تاہم تھیبوڈاکس کسی بھی قسم کے خطرے سے باہر ہے ۔
اس حوالے سے ڈاکٹر کرسٹینا پلوگ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ سکے زائرین کی طرف سے تالاب میں پھینکے گئے ہوگے جو کہ ایک خطرناک عمل ہے۔
کرسٹینا پلوگ، اوماہا کے ہنری ڈورلی چڑیا گھر اور ایکویریم کی ایک ایسوسی ایٹ ویٹرنریرین ہیں، جنہوں نے اس طریقہ کار کو انجام دیا اور بتایا کہ “اس کی تربیت کی وجہ سے، تھیبوڈاؤکس کو بے ہوش کیا گیا اوراس کے منہ کی حفاظت کے لیے ایک پلاسٹک کا پائپ رکھا گیا تھا اور سکوں تک رسائی کے لیے استعمال ہونے والے ٹولز کو محفوظ طریقے سے استعمال کیا گیا تھا۔”
اس تمام عمل کے بعد مگرمچھ کا باقاعدہ ایکسرے بھی کیا گیا تاہم تھیبوڈاکس اب مکمل طور پر صحمند ہے اور اپنے تالاب میں موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News