جرمن کروڑ پتی شخص جو کوڑے سے کھانا چن کر کھاتا ہے

جرمن کروڑ پتی شخص جو کوڑے سے کھانا چن کر کھاتا ہے
جرمنی میں ایک بہت امیر شخص کی کہانی اس وقت مشہور ہورہی ہے جو کنجوسی یا کسی اور دماغی کیفیت کی وجہ سے اکثر کوڑا کرکٹ میں پڑا کھانا کھاتا ہے۔
ہائنز بی نامی شخص کی عمر 80 برس ہے اور وہ معمولی اور میلے کپڑے پہنتا ہے۔ اس کے بینک اکاؤنٹ میں ابھی صرف 15 ڈالر ہیں کیونکہ حال ہی میں اس نے سات لاکھ یورو سے اپنی دسویں جائیداد خریدی ہے اور ایک لاکھ یورو مزید حاصل کرکے انہیں ماہانہ منافع کے لیے بینک میں رکھا ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ تین وقت کا کھانا کوڑے دان سے جمع کرتا ہے ، یہاں تک کہ ضروری اشیا بھی لوگوں کے کچرے دان سے اٹھا کر استعمال کرتا ہے۔
‘کبھی میں کھانے کو تلنے کے لیے تیل خریدلیتا ہوں لیکن اکثر کھانا کچرے کے ڈبوں سے ہی حاصل کرتا ہوں، ْ ہائنز نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ اس کے مطابق لوگ بہت اسراف کرتے ہیں اور بسا اوقات اتنا کھانا پھینکتے ہیں کہ اس سے پورے خاندان کا پیٹ بھرا جاسکتا ہے۔
اس کی غذائی عادات گو کہ لوگوں کو معلوم ہی تھیں لیکن 2021 میں پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ وہ سات شاندار مکانات اور دو فلیٹس کا مالک ہے اور اس کے بینک میں 5 لاکھ یورو رقم موجود ہے جو اب 7 لاکھ یورو سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ یہاں تک کہ وہ اپنی ٹوٹی اشیا بھی خود ہی ٹھیک کرتا ہے کیونکہ جرمنی میں مستری بہت مہنگے ہیں اور 30 منٹ کام کرنے کے 55 یورو لیتے ہیں۔
ہائنز بی ایک ریٹائرڈ الیکٹریشن ہیں اور اب اکثر سائیکل پر ہی سفر کرتےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News