ہیئر ٹریٹمنٹ کروانے والی خاتون کے گردے خراب ہوگئے

ہیئر ٹریٹمنٹ کروانے والی خاتون کے گردے خراب ہوگئے
بھارت کے ایک سیلون میں بالوں کو سیدھا کرنے والے ٹریٹمنٹ کے باعث 26 سالہ خاتون کے گردے خراب ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ خاتون، جس کو صحت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں تھا، جون 2020، اپریل 2021 اور جولائی 2022 میں بالوں کا ٹریٹمنٹ کروانے کے لیے سیلون گئی تھی اور ہر بار ٹریٹمنٹ کروانے کے بعد اسے الٹی، اسہال، بخار اور کمر میں درد کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
اس ٹریٹمنٹ کے دوران خاتون کو اپنی کھوپڑی میں شدید جلن بھی محسوس ہوتی تھی جس کے کچھ ہی عرصے بعد اس کے سر پر السر پیدا ہو گئے۔
طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں یہ کیس شائع کرنے والے ڈاکٹروں نے خاتون کے خون میں کریٹینائن کی زیادہ مقدار پائی جو اس بات کی علامت ہے کہ اس کے گردے ٹھیک سے کام نہیں کر رہے تھے۔
خاتون کے بالوں پر جس کریم سے علاج کیا گیا اس میں کیمیکل گلائی آکسیلک ایسڈ تھا، جس کی وجہ سے اس کی کھوپڑی میں جلن اور السریٹ ہونے کا امکان ہے۔
حالیہ کیس میں شامل ڈاکٹروں نے گلائی آکسیلک ایسڈ اور گردے کے نقصان کے درمیان تعلق کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے چوہوں کے ساتھ تجربہ کیا جس کی بنیاد پر، ڈاکٹروں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ تیزاب اس کی جلد کے ذریعے جذب ہو کر اس کے گردوں تک پہنچا۔
ڈاکٹروں نے اس واقعے کو اس ممکنہ نقصان کے لیے ایک انتباہ کے طور پر دکھایا جو بالوں کو سیدھا کرنے والی مصنوعات میں موجود گلائی آکسیلک ایسڈ کسی فرد کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مصنوعات کو بازار سے بند کر دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News