Advertisement

مجرم عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب

مجرم عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب

وینیزویلا میں ایک مجرم عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ وینزویلا میں پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان عورت کا روپ دھار کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مینوئل لورینزو نامی شخص کو قتل اور ڈکیتیوں کے جرم میں قید کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جب مینوئل کی گرل فرینڈ ان سے ملنے آئیں تو اپنے ساتھ ممکنہ طور پر خاتون کے مخصوص سامان بھی لائیں۔

Advertisement

ملاقات کے اوقات کے بعد مینوئل نے بھیس بدلا اور سیاہ رنگ ہونے کے باوجود وہ جیل کے کئی گارڈز کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہے کہ وہ ایک سنہرے بالوں والی خاتون ہیں اور اس طرح وہ جیل سے فرار ہوگئے۔

اس واقعے کے حوالے سے چار گارڈز سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
بالوں پر رنگ کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا
پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!
باڈی ایئر کنڈیشنر ، وہ آلہ جو انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version