Advertisement

پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل

پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل

برطانوی ائیر لائن ‘ایزی جیٹ’ ایڈن برگ سے انطالیہ جانے والی پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں نشے میں دھت ایک شخص کو دورانِ پرواز پولیس اور ایئر لائن کے عملے سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشے میں دھت اس مسافر نے ہوائی جہاز کی چھت پر مکے مارتے ہوئے نا صرف ساتھی مسافر کو گالیاں دیں بلکہ جارحانہ انداز میں اس پر حملہ بھی کردیا۔

اس کے بعد مشتعل مسافر اپنی سیٹ سے باہر نکل کر پہلے ایک ترک پولیس افسر اور پھر ایئر ہوسٹس کو مارتا ہوا دکھائی دیا جبکہ دیگر مسافروں نے جھگڑے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

Advertisement

طیارہ کی انتظامیہ نے پرواز کی ترکی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے کے بعد بالاخر اس پرتشدد شخص کو قابو کرکے ہوائی جہاز سے باہر نکال دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version