Advertisement

اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں

اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں

اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس ہوتا ہے لیکن کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

وقت کے تیزی سے گزرنے کے احساس سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ 8 سال کی عمر میں ایک سال پوری زندگی کے برابر محسوس ہوتا ہے جبکہ 80 سال کی عمر میں لگتا ہے کہ جیسے ایک ہفتے میں ایک سال گزر گیا۔

ماہرین کے مطابق اس کی ایک وجہ یادوں کا وقت کے تصور پر اثرانداز ہونا ہے، انکا کہنا ہے کہ کسی وقت کے دورانیے کے بارے میں ہماری جتنی یادیں ہوں گی، اتنا ہی ہمیں اس کا وقت سست روی سے گزرنے کا احساس ہوگا۔

بچپن کے مقابلے میں درمیانی عمر یا بڑھاپے میں نئی یادیں کم بنتی ہیں تو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس ہوتا ہے۔

تو اس سے بچنے کا کوئی طریقہ ہے؟

Advertisement

ماہرین کے مطابق زندگی میں نئے تجربات سے نئی اور واضح یادیں تشکیل پاتی ہیں جس سے احساس ہوتا ہے کہ وقت سست روی سے گزر رہا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ نیا سیکھنے کے دوران دماغ کو مصروف رکھنے سے بھی وقت گزرنے کی رفتار کے تصور پر اثر انداز ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version