دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے

دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے
گولڈ (سونا) ایک نہایت قیمتی دھات ہے جو اپنے خوبصورت سنہرے رنگ کی وجہ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتی ہے اس دھات سے عموماً زیورات بنائے جاتے ہیں تاہم پہلی بار ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس کی دیوار سے لے کر فرش تک سب کو 24 قیراط گولڈ کے ورق سے سجایا گیا ہے۔
ویت نام میں تعمیر کیا جانے والا گولڈن ایج دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل ہے جہاں دیواروں سے لے کر بیت الخلا اور یہاں تک کہ اسٹیکس تک ہر شے 24 قیراط سونے میں ڈھکی ہوئی ہے جوکہ ایک پرتعیش ہوٹل کا نظارہ پیش کرتی ہے۔
اس ہوٹل کا سب سے شاندار حصہ گولڈ ٹائلڈ ٹاپ فلور انفینٹی پول ہے اس پول کی ہر ٹائلز پر سونے کی سنہری پرت چڑھی ہوئی ہے۔ یہ فلور شہر کا خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔
ڈولس ہنوئی گولڈن لیک ہوٹل میں جس جانب بھی نظر دوڑائیں آپ کو ہر جگہ سونا دکھائی دیتا ہے اس کا ہر ایک کمرہ سونے سے مزین ہے، یہاں تک کہ سنہری باتھ ٹب، سنک اور ٹوائلٹ بھی گولڈ پلیٹڈ ہے۔ یہ ہوٹل ویت نام کے شہر ہنوئی کی ایک خوبصورت گیانگ وو جھیل کے کنارے تعمیر کیا گیا ہے۔
ڈولس ہنوئی گولڈن لیک ہوٹل فن تعمیر کا ایک حیران کردینے والا شاہکار ہے، جسے اندر سے دیکھا جائے یا باہر سے سنہری رنگت آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہیں۔
25 منزلہ یہ ہوٹل گیارہ برس میں اور 22 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا ہے اس ہوٹل جس میں 400 کمرے ہیں جن میں ایک ہی تھیم ہے، جہاں بھی آپ دیکھیں سونا ہے۔
400 کمروں پر مشتمل 25 منزلہ پراپرٹی امریکن ونڈھم ہوٹلز برانڈ کے تحت کام کرے گی۔ اس ہوٹل میں کمروں کا فی رات کا کرایہ 250 پاؤنڈ سے شروع ہوتا ہے اسی طرح 5,200 فی مربع میٹر کرایہ کے لیے اپارٹمنٹس بھی دستیاب ہیں۔
پورے میگا کمپلیکس کا سب سے زیادہ دلکش مقام اس کا سوئمنگ پول ہے۔200 مربع فٹ کا انفینٹی پول ہنوئی شہر کی اسکائی لائن دیکھاتا ہے۔ اس میں کھانے کی ٹرے سے لے کر صوفے تک سب پر سونا چڑھا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ اسٹیک کو بھی سونے کے ورق میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

