Advertisement

پاکستان کے ساحل پر حیران کن منظر، پانی گلابی کیسے ہوگیا؟

پاکستان کے ساحل پر حیران کن منظر، پانی گلابی کیسے ہوگیا؟

بلوچستان کے ساحلی علاقے حب میں واقع گڈانی جیٹی ان دنوں غیرمعمولی منظر کا باعث بنی ہوئی ہے، جہاں سمندر کا پانی اچانک گلابی رنگ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

یہ غیر فطری تبدیلی نہ صرف مقامی افراد اور ماہی گیروں کو حیران کر رہی ہے بلکہ سیاحوں میں بھی تشویش اور بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ماحولیاتی ماہرین نے فوری طور پر علاقے کا معائنہ کیا اور بتایا کہ یہ رنگت پانی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور حیاتیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

 ماہرین کے مطابق پانی میں غیرمعمولی بدبو بھی محسوس کی جارہی ہے، جو اس تبدیلی کو مزید سنجیدہ بنا رہی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمران کاکڑ کا کہنا ہے کہ جیٹی کے بعض حصوں میں پانی طویل عرصے سے رکا ہوا تھا، جس کے باعث قدرتی حیاتیاتی عمل میں بگاڑ پیدا ہوا، اس عمل نے پانی میں موجود خوردبینی جانداروں کو متاثر کیا اور انہی تبدیلیوں کے نتیجے میں پانی کی رنگت گلابی ہوگئی ہے۔

Advertisement

ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اس پانی سے دور رہیں کیونکہ یہ ممکنہ طور پر انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ جب تک تحقیق مکمل نہیں ہوتی، گڈانی جیٹی کے پانی میں نہ اتریں اور اس کے قریب جانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایسے واقعات ماضی میں بھی دیکھے گئے ہیں، جن میں سمندری پانی مختلف رنگ اختیار کر لیتا ہے لیکن اکثر یہ مظاہر ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث رونما ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version