Advertisement

امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!

امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!

پاکستان کے ابتدائی دنوں میں جاری ہونے والا 1948 کا 100 روپے کا نوٹ آج نایاب ترین کرنسی نوٹوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی قیمت لاکھوں روپے تک جا پہنچی ہے۔

کرنسی کلیکٹرز کے نزدیک یہ نوٹ محض ایک پرانا کاغذ نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا ایک قیمتی باب ہے۔

نوٹ کی تاریخی اہمیت

یہ نوٹ اُس وقت جاری کیا گیا جب پاکستان نے آزادی حاصل کی تھی اور ملک کا مالیاتی نظام تاحال ابتدائی مراحل میں تھا۔

اس زمانے میں پاکستان کی کرنسی کا انتظام عارضی طور پر ریزرو بینک آف انڈیا کے سپرد تھا اور یہی وجہ ہے کہ ان نوٹوں پر “Government of Pakistan” کے ساتھ ساتھ بھارتی گورنرز کے دستخط بھی موجود ہوتے تھے۔

Advertisement

کیا چیزیں بناتی ہیں اسے قیمتی؟

ماہرین کے مطابق اس نوٹ کی قیمت کا انحصار کئی عوامل پر ہے:

اسمال پری فکس” سیریل نمبر: جیسے  A، AB، یا AC سے شروع ہونے والے نمبر والے نوٹ سب سے زیادہ قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔

حفاظت کی حالت: اگر نوٹ “ان سرکولیٹڈ” (Uncirculated) حالت میں ہو  یعنی اس پر کوئی شکن، داغ یا پھٹنے کا نشان نہ ہوتو اس کی قیمت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

دستخط کنندہ: سی ڈی دیشمکھ یا ایچ وی آر آئینگر جیسے گورنرز کے دستخط والے نوٹوں کی قدر کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

مس پرنٹ یا خاص سیریل نمبر: ایسے نوٹ جن میں طباعت کی غلطی ہو یا جن کا سیریل نمبر غیر معمولی ہو (مثلاً 000001)، ان کی قیمت لاکھوں میں ہو سکتی ہے۔

Advertisement

موجودہ مارکیٹ ویلیو (2025)

عام حالت میں چلنے والے نوٹ: 50 ہزار سے 1.5 لاکھ روپے تک۔

ان سرکولیٹڈ (UNC) نوٹ: 5 سے 8 لاکھ روپے تک۔

اسمال پری فکس یا اسٹار مارک والے نوٹ: 8 سے 12 لاکھ روپے تک۔

مس پرنٹ یا منفرد سیریل نمبر: 15 لاکھ روپے تک۔

فروخت کا طریقہ

اگر آپ کے پاس یہ نایاب نوٹ موجود ہے تو اصلیت کی تصدیق کسی مستند ماہر یا بین الاقوامی گریڈنگ سروس جیسے PMG (Paper Money Guaranty)  سے کروائیں۔

Advertisement

آن لائن فروخت کے لیے معتبر ویب سائٹس جیسے CoinBazzar.com، BidCurios.com، یا eBay پر رجسٹر ہو کر نیلامی یا فروخت کی جا سکتی ہے۔

1948 کا 100 روپے کا نوٹ صرف مالی قدر ہی نہیں رکھتا بلکہ یہ پاکستان کے قیام، اس کے ابتدائی معاشی ڈھانچے اور نوآموز ریاست کی مالی خودمختاری کی ایک جیتی جاگتی علامت ہے۔

کلیکٹرز کے لیے یہ نوٹ کسی خزانے سے کم نہیں اور شاید آپ کے دراز یا البم میں پڑا یہ نوٹ ہی آپ کا اگلا “لاک کروڑ پتی” لمحہ بن جائے!

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
موٹر سائیکلوں کا انوکھا تصادم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version