Site icon بول نیوز

لندن کا حلیہ بگڑ گیا ، سیاحتی شہروں کی فہرست میں مزید تنزلی

لندن کا حلیہ بگڑ گیا ، سیاحتی شہروں کی فہرست میں مزید تنزلی

لندن کا حلیہ بگڑ گیا ، سیاحتی شہروں کی فہرست میں مزید تنزلی، عالمی درجہ بندی میں 18 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

سیاحتی شہر لندن کسی وقت میں دنیا کا سب سے بہترین سیاحتی شہر مانا جاتا تھا ۔ مگر اب اس شہر کی خوبصورتی ماند پڑتی جارہی ہے ۔

سیاحوں کے لئے دنیا کا سب سے پرکشش ترین شہر ہونے کا اعزاز گزشتہ 5 سالوں سے پیرس کے پاس ہے ۔

ایک رپورٹ مین  مانیٹر انٹرنیشنل کی جاری کردہ 100 پرکشش ترین شہروں کی فہرست میں پیرس کا پہلانمبرہے۔

شہر کی کامیاب سیاحتی پالیسی اور مضبوط انفرااسٹرکچر نے 2025 میں بھی بڑی تعداد میں سیاحوں کو متوجہ کیا۔

2025کے ٹاپ 10 شہر وں کی فرست میں پیرس، میڈرڈ، ٹوکیو، روم، میلان، نیویارک، ایمسٹرڈیم، بارسلونا، سنگاپور اور سیول  شامل ہیں۔

یورپ نے ایک بار پھر ٹاپ 10 کی فہرست پر غلبہ حاصل کرلیا جس میں 6 یورپی شہر شامل ہیں۔

گزشتہ برس لندن ٹاپ 10 سے نکل کر 13ویں نمبر پر آیا چلا گیا تھا لیکن اب مزید تنزلی کے ساتھ 18ویں نمبرپر پہنچ گی ہے۔

Exit mobile version