Site icon بول نیوز

بوائے فرینڈ کی اہلیہ سے چھپنے کیلئے چینی خاتون بالکونی سے لٹک گئی، ویڈیووائرل

بوائے فرینڈ کی اہلیہ سے چھپنے کیلئے چینی خاتون بالکونی سے لٹک گئی، ویڈیووائرل

بوائے فرینڈ کی اہلیہ سے چھپنے کیلئے چینی خاتون حیرت انگیز طور پر بالکونی سے لٹک گئی۔ واقعے کی  ویڈیووائرل ہوگئی ۔

10ویں منزل کی بالکونی سے لٹکی ہوئی خاتون کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے  دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورطوفان برپا ہوگیا۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 10 ویں  منزل سے لٹکنے والی خاتون دراصل اپنے عاشق کی بیوی سے بچنے کی کوشش کررہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق چینی شخص نے اپنی بیوی کے اچانک گھر آنے پر گھبراہٹ میں خاتون کو بالکونی میں چھپادیا۔

خاتون ایک ہاتھ سے ریلنگ پکڑے خطرناک انداز میں فضا میں معلق ہوگئی نیچے سے گزرنے والے راہگیر اسے خوفزدہ ہو کر دیکھتے رہے ۔

 

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون انتہائی احتیاط سے عمارت کے بیرونی ڈرین پائپ اورکھڑکیوں کے سہارے سے نیچے اتری۔

نچلی منزل کے قریب پہنچ کرخاتون نے ایک ہمسائے کی کھڑکی پر دستک دی۔ جس پر وہاں موجود رہائشی نے فوری طور پر کھڑکی کھول کر اسے اندر کھینچ لیا۔

اس طرح خاتون بال بال بچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر بحث چھڑ گئی ہے۔

Exit mobile version