Advertisement

گاڑی میں اے سی نہ چلانے سے پیٹرول کی کتنی بچت ہوتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

گلوبل وارمنگ کے اس دور میں اےگھر ، دفتر ، شاپنگ مال سے لے کر گاڑیوں تک میں اے سی کا استعمال اب ضروری ہوگیا ہے۔

لیکن اےسی جہاں گرمی میں راحت فراہم کرتا ہے وہیں گھر میں بجلی کا بل اور گاڑی میں پیٹرول کی کھپت بھی بڑھا دیتا ہے۔

ایک عام تاثر یہی ہے کہ گاڑی میں اےسی چلانے سے پیٹرول کی کھپت بڑھ جاتی ہے ۔لیکن یہاں ایک سوال جو قابل غور ہے وہ یہ کہ کیا گاڑی کا اے سی بند کردینے سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے؟

تو آیئے اس سوال کا جواب ماہرین کی رائے کے مطابق تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس بات کا جواب دینا آسان نہیں ہے، یعنی بظاہر اے سی نہ چلانے سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے مگر اس تناسب کا اندازہ لگانے کی کوشش کریں تو احساس ہوگا کہ یہ بچت زیادہ نہیں ہوتی بلکہ  بہت معمولی ہوتی ہے۔

Advertisement

امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑی  کا اے سی چلنے کے باعث انجن پر معمولی دباؤ بڑھ جاتا ہے، جس سے پیٹرول تھوڑا زیادہ استعمال ہونے لگتا ہے۔

تاہم امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن  کا مزید کہنا ہے کہ بہت سے ڈرائیور حضرات اس بات کا فرق واضح نہیں تلاش کرسکتے۔ اس کے لیے آپ کو اپنی گاڑی کی خصوصیات اور اے سی کمپریسر کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً اے سی کے بغیر گاڑی چلانے سے پیٹرول کی  بہت معمولی بچت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version