بجلی اور گیس کے بعد اب روٹی بھی ہوئی مہنگی، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کی جانب سے عوام پر ٹیکس کی بھرمار، پہلے بجلی پھر گیس اور اب روٹی بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔
چیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافہ لازمی تھا جسکی وجہ حکومت کا 17فیصد جی ایس ٹی لاگو کرنا ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی 80 کلو کی بوری پر 550 روپے بڑھائے گئے ہیں جبکہ فائن آٹے کی ایک بوری پر 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کے 1 کلو پر سات روپے بڑھا دیئے گئے اور قیمت 40 سے تجاوز کر کے 47 روپے ہوگئی جبکہ میدے کی قیمت میں 9 روپے کا فرق آیا ہے جس کے بعد میدہ 49 سے 58 روپے کا ہوگیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement