Advertisement

بجلی صارفین کی جیبوں سے مزید 63ارب 40 کروڑ نکلوانے کی تیاری

بجلی صارفین کی جیبوں سے مزید 63ارب 40 کروڑ نکلوانے کی تیاری کرلی گئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں  نے نیشنل الکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں وصولی کی درخواست دائر  کر دی ہے۔

نیپرا کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 63ارب40 کروڑ روپے دلوائے جائیں۔

نیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست گزشتہ مالی سال کی دو سہ ماہیوں اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ دو سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 30ارب 26کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

آئیسکو،لیسکو اور فیسکو کی جانب سے سالانہ ایڈجسٹمنٹ میں 33ارب 14کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement

نیپرا  ترجمان کے مطابق سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں وصولیوں بارے  میں درخواست کی سماعت25 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ نیپرا اس سے پہلے بھی 190 ارب روپے ایڈجسٹمنٹس میں وصولی کی اجازت دے چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک میں فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی؛ یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ تاریخ رقم کر گیا
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version