Advertisement

کراچی تاجروں کا بلدیاتی مسائل کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر دھرنے کا اعلان

atiq mir meeting for traders strike

کراچی میں تاجروں کی جانب سے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے تین دن میں مسائل حل نہ کیئے گئے تو جمعہ 06 ستمبر 2019 سہ پہر 04 بجے عیدگاہ چوک ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کرینگے۔

تاجر برادری کے سربراہ عتیق میر کا کہنا ہے کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے میں سیوریج اور صفائی کا کام شروع نہیں کیا جاتا جبکہ اگلے مرحلے میں شہر بھر کی متاثرہ مارکیٹوں میں احتجاج، دھرنے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ فیصلہ آج آل کراچی تاجر اتحاد کے تاجروں کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بتایا کہ شہر میں بدترین بلدیاتی صورتحال پر جنگل بن چکا ہے جبکہ حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت گونگی، بہری اور اندھی ہوچکی ہے اور حکومتِ سندھ سرزمینِ سندھ پر ایک بدنما داغ ہے۔

Advertisement

انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں کی بے حسی اور بدعنوانی نے عروس البلاد کراچی کو دنیا کی سب سے بڑی کچرا کنڈی بنادیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بارش کی تباہ کاریوں کے بعد تاجر اور شہری گذشتہ ایک ماہ سے حکومت کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version