Advertisement

پاکستانی معیشت کامیابی سے استحکام کی جانب گامزن ہے، عبد الحفیظ شیخ

abdul hafeez shaikh on pakistan economy

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت تسلسل اور کامیابی سے استحکام کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلا کت مطا بق واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کی حکومتی کاوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کا حجم بڑھانے کی دعوت دی

اس موقع پر ایس اینڈ پی گلوبل،پیپسی کو، موٹرولا سلوشنز انک، سٹی، گوگل، ایکسن موبل اور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے عہدہ دار موجود تھے۔

واشنگٹن میں قیام کے دوران مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف اور عالمی بنک گروپ کے سالانہ اجتماعی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

Advertisement

علاوہ ازیں ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد اسلامی ترقیاتی بنک (آئی ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر بندار ایم ایچ ہجار سے بھی ملاقات کی اور انہیں ملکی معیشت کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔

اس موقع پر ڈاکٹرعبد لحفیظ شیخ نے آئی ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو مالی امداد کی فراہمی پر صدر ڈاکٹر بندار ایم ایچ ہجار کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر ہجار نے ملاقات کے دوران پاکستانی وفد کو آگاہ کیا کہ آئی ڈی بی نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں چن لیا ہے جنہیں ان کی معیشت کے کلیدی شعبوں میں مارکیٹ مسابقت کو مستحکم بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے اسلامی ترقیاتی بنک کا ایک وفد عنقریب پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version