مالی سال کے تین مہینوں میں ترسیلات زرمیں اضافہ

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 5.4 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 5.557 ارب ڈالرموصول ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ستمبر 2019ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1747.95 ملین ڈالر رہی جو اگست 2019ء کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہیں۔
ملک ستمبر 2019ء میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب420.88ملین ڈالر،363.34 ملین ڈالر،281.91ملین ڈالر،264.89 ملین ڈالر، 162.77 ملین ڈالر، اور53.20 ملین ڈالر موصول ہوئے جبکہ ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر200.95 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2018ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 360.16ملین ڈالر،308.13 ملین ڈالر، 240.49 ملین ڈالر،216.75 ملین ڈالر، 134.49 ملین ڈالر اور 41.14 ملین ڈالر تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

