Advertisement

اسٹیٹ بینک کا ڈالر خریدنے والوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ

record of people buying dollars

اسٹیٹ بینک نےایکسچینج کمپنیزسےڈالرخریدنے والوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ڈالر خریدنے والوں کے ریکارڈ سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوخط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ بینک ایکسچینج کمپنی کوفارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت دیکھتا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام پر اہم اجلاس بھی ہوچکے ہیں اور مذکورہ قدم بھی اسی سلسلے میں اٹھایا جارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایف بی آرفارن کرنسی خریدار کا کرنسی ایکسچینج کمپنیز سے ڈیٹا لے سکتا ہے۔ حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے اپنے خط میں کہا کہ مرکزی بینک ایکسچینج کمپنی کوفارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت ریگولیٹ کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے خط میں مزید کہا کہ فارن کرنسی کے خلاف کریک ڈاون کےآپریشن میں تمام متعلقہ ایجینسی کی مدد لی جارہی ہے جس میں ایف بی آر سمیت ایف آئی اے، ایف ایم یو اور اے این ایف شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version