ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی آئی ایم ایف، عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک حکام سے ملاقاتیں

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی قیادت میں آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہیں۔
پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف،عالمی بنک اور ایشائی ترقیاتی بنک کے اعلیٰ عہدہ داروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے حالیہ حکومتی اقدامات بالخصوص کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے پر قابو پانے اور اداہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت کی رفتار سے آگاہ کیا۔
پاکستانی وفد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکوناکاؤسے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پاکستان میں جاری اورآئندہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مشیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو کرنٹ کاؤنٹ اورمالیاتی خسارے پرقابوپانے اور حکومت کی طرف سے معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت استحکام کے راستے پرگامزن ہوگئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا ہے اے ڈی بی پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے،انہوں نے ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمنان کا اظہارکیا اورکہا کہ پاکستان سے مستقبل میں تعاون جاری رہے گا۔
پاکستانی وفد نےعالمی بنک کے ساؤتھ ایشا ریجن کے نائب صدر ہارٹ وگ شافر اور ان کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں عالمی بنک کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان اور عالمی بنک کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مخلتف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں پاکسانی وفد نے انٹرنیشنل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے مشرق وسطیٰ اور سنٹرل ایشیا ڈیپارٹمنٹ(ایم سی ڈی) کے ڈائریکٹر جہاد اظور سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں اقتصادی استحکام کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت اور اصلاحات کے پروگرام میں حکومت پاکستان کی لگن اور کاوشوں کو سراہا۔
پاکستانی وفد نے سٹینڈر چارٹرڈ گلوبل انویسٹرز فورم میں بھی شرکت کی جس کے دوران ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے فورم کے شرکا کو پاکستان کی اقتصادی صورت حال سے آگاہ کرنے کے علاوہ آئی ایم ایف پروگرام کے کامیاب نفاذ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اپنی تقریر کے دوران مشیر خزانہ نے فورم کو شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب سہولیات اور ترغیبات سے بھی آگاہ کیا اور انہیں معیشت اور سماجی ترقی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
پاکستان وفد نے آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران جی ٹوینٹی فور وزرا اور گورنروں کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے سارک تنظیم کے وزرائے خزانہ کے ایک غیر رسمی اجلاس میں بھی شرکت کی جس کے دوران سارک خطے میں تجارت کو آسان بنانے پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News