ملک میں تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھی ہیں ،حفیظ شیخ

وفاقی وزیر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھی ہیں۔
اسلام آباد میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اور حکومتی معاشی ٹیم کی پریس کانفرنس ہوئی ہے جس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات سے ملک کی معیشت کو سہارا ملا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے صدر اور آئی ایم ایف نے معاشی اقدامات کو سراہا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے برآمد کنندگان کو 200ارب روپے قرضہ آسان قسطوں پر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ملکی برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ گزشتہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کے2.1ارب ڈالر واپس کیے گئے اور ڈومیسٹک ٹیکس نیٹ میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی طرف سے 30ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے لئے 30ارب روپے اضافی مختص کر رہے ہیں جبکہ بزنس مین کو لیکوڈٹی کی فوری فراہمی کیلیے30 ارب روپے نقد دینگے اور گھروں کی تعمیر میں حصہ لینے والے اداروں کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان کے لیے دوسری قسط کی سفارش کی ہے جبکہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کوششیں جاری ہیں اور پچھلے چار مہینے سے کوئی نوٹ نہیں چھاپا گیا جس کااچھا اثر ہوا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وفاق اور چاروں صوبوں میں این ایف سی پر بات چیت چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے جس میں شیر خزانہ،وفاقی وزراء حماد اظہر،خسرو بختیار،چیئرمین ایف بی آر، مشیر تجارت، معاون خصوصی اطلاعات سمیت سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیر اعظم کو اشیائے ضروریہ پر بریفنگ بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News