جاپان اور ڈنمارک کا پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

دوست ملک چین کے بعد جاپان اور ڈنمارک نے بھی پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 120سے 130ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
چین کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بعد اب جاپان اور ڈنمارک نے بھی توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ کو ملک کی خوشحالی کا اہم مظہر ثابت کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور نئی مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چین تقریباً ساری عالمی منڈی میں ریئر میٹل انڈسٹری کو سنبھالے ہوئے ہے اور افریقہ سے اِن دھاتوں کو درآمد بھی کرتا ہے۔
پاکستان چین کی اس درآمد میں سی پیک کے ذریعے روٹ مہیا کر کے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ پاکستان کی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےعالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی کے خلاف کیس جیت لیا تھا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ عدالت نے چینی کمپنی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دے کر فیصلہ پاکستانی ایجنسی کے حق میں دے دیا۔
چینی کمپنی زونرجی کی ذیلی کمپنیوں نے سی پی پی اے کے ساتھ جون 2015 میں انرجی پرچیز معاہدے کیے تھے جبکہ مقررہ وقت پر بجلی فراہم نہ کرنے پر سی پی پی اے نے ان کمپنیوں کو جرمانے عائد کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News