Advertisement

اِنکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع

اِنکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اِنکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر  کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق  انکم ٹیکس ریٹرن   فائل کرنے کی تاریخ آگے بڑ ہا دی گئی  ہے ، جس سے اب  تنخواہ دار طبقہ 16 دسمبر تک ٹیکس ریٹرن فائل کرسکتا ہے۔

 اس سے قبل ٹیکس ریٹرن فائل کرنے آخری تاریخ 30 نومبر تھی کمپنیوں کے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں بھی 16 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔

  یاد رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ۔ جس میں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، اس ضمن میں ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت مسلسل مختلف اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 69 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

Advertisement

دوسری طرف رواں ماہ کے آغاز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے ملک بھر کی مختلف مارکیٹوں میں کیے جانے والے سروے کے نتائج جاری کیئے تھے۔

ایف بی آر کی سروے رپورٹ کے مطابق ٹیکس ادا کرنے میں ملک کے معاشی حب کراچی کی مارکیٹس تمام شہروں پر بازی لے  گئیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version