اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

نئے سال کے آغاز پہ حکومت نے مہنگائی سے مار ی عوام پر پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔
سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 81 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 25 پیسے ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق سے پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 6 پیسے، ڈیزل 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مٹی کا تیل 99 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 51 پیسے مقرر ہو جائے گی۔
اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ ،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جس کے بعد قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News